کراچی اور سندھ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صدر عارف علوی

August 29, 2020


صدر مملکت عارف علوی کاکہنا ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

صدر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور دیگر مسائل کو مل کرحل کرنا اہمیت کا حامل ہے۔

عارف علوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت مل کر بحرانی کیفیت میں بہتری لاسکتے ہیں۔