سپیل وے سے پانی کا اخراج‘ حب ڈیم کے قریب پکنک منانے پر پابندی عائد

September 01, 2020

لسبیلہ (نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے دفتر سے جا ری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد حب ڈیم پانی سے بھر گیا ڈیم کے سپیل وے سے پانی کا اخراج شروع کردیا گیا ہے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو سپیل وے کھولنے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ ڈیم کے قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میںحب ڈیم کے قریب پکنک منانے پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔