پٹرول پمپ پر کھڑی 4 سالہ بچی اغوا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

September 02, 2020

یوکرینی پولیس نے پٹرول پمپ سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کو دو گھنٹے میں بازیاب کراکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ یوکرین کے دارالحکومت کیو سے 45 کلومیٹر دور شہر بروشلی میں پیش آیا جہاں پٹرول پمپ پر اپنی ماں سے موجود بچی کو ایک شخص نے بہلا پھسلا کر گاڑی میں بٹھایا اور اغوا کرکے لے گیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ پمپ پر رقم کی ادائیگی کررہی تھی جبکہ بچی اپنی سے ذرا دور کھڑی کھلونوں کو دیکھ رہی تھی کہ اچانک کالی جیکٹ اور بلو جینز میں ایک شخص آیا اور بچی کو پھسلا کر گاڑی میں بٹھایا اور لے گیا۔

بچی کا والد بھی قریب ہی موجود تھا لیکن بچی اپنی والدہ کے ہمراہ پمپ پر آئی تھی جبکہ والدین نے دیکھا کہ ان کی بچی غائب ہے تو انہیں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پولیس نے والدین کی شکایت موصول ہوتے ہی بچی کی بازیابی کےلیے آپریشن کا آغاز کیا اور دو گھنٹے میں بچی کو صحیح و سلامت بازیاب کراکے ایئرپورٹ سے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔