ایپل کا رواں سال ساڑھے 7 کروڑ 5 جی آئی فون بنانے کا فیصلہ

September 02, 2020

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں سال 7 کروڑ 50 لاکھ فائیو جی آئی فون بنانے سمیت گھڑیوں، ہیڈ فون اور آئی پیڈ کے نئے ماڈل متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپل نے ساڑھے 7 کروڑ آئی فون ، گھڑیوں کے نئے ماڈل، آئی پیڈ ایئر اور ہوم پوڈ بنانے کے لیے اپنے سپلائرز سے رجوع کرلیا ہے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ اس جدید فون کے تیار کیے جانے والے یونٹس کی تعداد 2020ء تک 8 کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔

ایپل نے ایج ٹو ایج آئی پیڈ پرو جیسی اسکرین والا نیا آئی پیڈ ایئر، گھڑیوں کے نئے ورژن اور بیٹس کے بعد پہلا ہیڈ فون بھی متعارف کروانے کا منصوبہ بنالیا ہے تاہم اس خبر پر خبر رساں ادارے کی جانب سے رابطہ کرنے پر ایپل نے تبصرہ نہیں کیا۔