امریکا: صدارتی انتخابات سے پہلے کورونا ویکسین متعارف کروانے کا منصوبہ

September 03, 2020

امریکی حکومت کا تین نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے کورونا ویکسین متعارف کروانے کا منصوبہ ہے۔

امریکا کے وبائی امراض کنٹرول کرنے والے ادارے سی ڈی سی نے تمام امریکی ریاستوں کو یکم نومبر تک کورونا ویکسین کی تقسیم کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔

امریکی ریاستوں کے گورنروں کو لکھے گئے خط میں سی ڈی سی کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ریاستوں سے کورونا ویکسین کی تقسیم کے لیے ویکسین مراکز کو مکمل فعال کرنے اور ویکسین تقسیم کرنے کے عمل میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

ابتدائی طور پر ویکسین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ویکسین پہلے کورونا وائرس کا شکار طبی عملے، قومی سلامتی کے اہلکاروں اور نرسنگ ہوم کے افراد اور اسٹاف کو فراہم کی جائے گی۔