٭…بابا…٭

September 04, 2020

اک بار کہا تھا بابا نے

’’بیٹیاں شہزادیاں ہواکرتی ہیں ‘‘

رنگ برنگی تتلیوں جیسی

معصوم کلیاں ہوا کرتی ہیں

ہر پل ہنستی کھلکھلاتی

ناز ک سی پریاں ہواکرتی ہیں

بابا کے آنگن میں

آسمان کا تارا ہواکرتی ہیں

اک ذرا سے آنسو پر

ناز اٹھائے جاتے ہیں

کانچ کی خوب صورت گڑیا ہوا کرتی ہیں

مگر یہ تو نہی بتایا بابا نے

کہ منظر بدل بھی جاتا ہے

ہر طرف سے کڑی دھوپ پڑتی ہے

اور شفقت والا یہ سایہ

ہمیشہ کے لیے چھپ بھی جاتا ہے

یہ بھی تو بتانا تھا بابا …!

کہ جب تک باپ سلامت ہوں

بس وہیں تک …

’’بیٹیاں شہزادیاں ہوا کرتی ہیں ‘‘