سڈنی کے ساحل پر انتہائی نایاب وہیل دیکھی گئی

September 06, 2020

آسٹریلیا کے ساحل پر انتہائی نایاب وہیل دیکھی گئی ہے جس کے ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

فوٹو گرافر شان کینان کی جانب سے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل سمندر کی سطح پر موجود ہے۔

وہیل کے حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس نسل کی وہیل پچھلی ایک صدی میں صرف تیسری مرتبہ دیکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیو ساؤتھ ویلز نیشنل پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس (این پی ڈبلیو ایس) نے بھی تصدیق کردی۔