نوائے فقیر (مضامین)

September 13, 2020

مصنّف: پروفیسر ہارون الرشید

صفحات: 280

قیمت: 600 روپے

ناشر: میڈیا گرافکس، کراچی۔

پروفیسر ہارون الرشیدنے درس و تدریس میں اپنی زندگی بسر کی ۔تصنیف و تالیف بھی اُن کی شخصیت کا ایک اور غالب حصّہ ہے۔ مختلف موضوعات پر اُن کی تیس سے زائد کتابیں سامنے آچُکی ہیں۔’’نوائے فقیر‘‘میں پروفیسر صاحب نے دو حصّوں میں مضامین کی تقسیم کی ہے۔

حصّہ اوّل میں دینی،سماجی، معاشرتی اور اخلاقی موضوعات پر اظہارِ خیال کیا ہے اور دوسرے حصّے میں تحریکِ پاکستان،پاکستان کی سیاست کے اتار چڑھاؤ بشمول سقوطِ ڈھاکا،اصلاحِ احوال کے لیے تجاویز،نیز عالمی مسائل پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کے مندرجات اس نوعیت کے ہیں کہ اس سے ہر طبقۂ فکر سے وابستہ افراد استفادہ کر سکتے ہیں۔