آگ کے شعلے، دوران پرواز خطرناک حادثے نے دل دہلا دیے

September 08, 2020


امریکی ایئرلائن کے طیارے کا انجن دوران پرواز اچانک پھٹ گیاجس کے باعث خوف کے شکار مسافروں نے جہاز میں افراتفری مچادی۔

یہ حادثہ امریکی ریاست ہوائی میں پیش آیا جہاں اڑان بھرتے ہی طیارے کا ایک انجن پھٹ گیا جس کے پیش نظر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

‘اٹلاس ایئر’ طیارے کے پائلٹ نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کرائی، جہاز میں 212 مسافر سوار تھے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔