مقبوضہ کشمیر،ایک تصویر کی وجہ سے 10 شہری دہشتگرد قرار

September 09, 2020

مقبوضہ کشمیر،ایک تصویر کی وجہ سے 10 شہری دہشتگرد قرار

سرینگر (جنگ نیوز )قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ایک تصویر کی وجہ سے 10 کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گاؤں پشپورا کی ایک کرکٹ ٹیم نے 3 اگست کو قریبی گاؤں میں ایک میچ کھیلا تھا۔فاتح ٹیم نے واپسی پر اپنے ایک کھلاڑی کی خواہش پر اس کے بھائی کی قبر پر حاضری دی اور واپس گھر لوٹ آئی۔