ٹرمپ کورونا پر جھوٹ بولتے رہے، جو بائیڈن

September 10, 2020

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق دھوکا دہی کا الزام عائد کردیا۔

امریکی ریاست مشی گن میں خطاب کے دوران جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لوگوں کو دھوکا دیا، انہوں نے جان بوجھ کر کورونا وائرس کی سنگینی سے متعلق جھوٹ بولا جو کہ ان کی ناکامی ہے۔

صدارتی امیدوار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی سنگینی جانتے تھے مگر وہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتے رہے۔ سب سے برا یہ کہ انہوں نے امریکا کے لوگوں سے جھوٹ بولا۔

جو بائیڈنJoe Biden نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، وہ جھوٹ بولتے رہے اور کورونا وائرس ہمارے عوام میں پھیلتا گیا۔