کورونا مریضوں کیلئے لگائے گئے وینٹیلیٹر میں میں دھماکا

September 10, 2020

بھارتی ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے لگایا گیا وینٹی لیٹر دھماکے سے پھٹ گیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جبکہ پیرامیڈکس ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

اسی دوران بیڈ کے ساتھ موجود وینٹی لیٹر میں چنگاریاں نکلیں جسے دیکھتے ہی وہاں موجود عملہ چوکنا ہوگیا۔

اسپتال عملے نے قریب موجود مریض کو اٹھانے کی کوشش کی اور اسے کمرے سے باہر لے گئے۔

اس کے علاوہ بھی کمرے میں مزید 3 مریض موجود تھے، تاہم جیسے ہی وینٹی لیٹر دھماکے سے پھٹا تو عملے نے ایک ایک کرکے تمام مریضوں کو کمرے سے بحفاظت باہر نکال لیا۔