نشتر میڈیکل یونیورسٹی مستقل وائس چانسلر تعیناتی کی منتظر

September 11, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں تقریباً دو ماہ گذرنے کے باوجود بھی مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا کے سبب 15 جولائی کو جاں بحق ہو گئے تھے، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کے پاس وائس چانسلر کا اضافی چارج ہے۔مستقل وائس چانسلر تعینات نہ ہونے سے یونیورسٹی کے متعدد انتظامی و مالی امور متاثر ہورہے ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے مطابق مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔