کراچی: ہجرت کالونی میں 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

September 12, 2020


کراچی کی ہجرت کالونی میں 4 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جان بچانے کے لیے عمارت سے کود کر ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل پر لگی ہے، عمارت سے 2 خواتین سمیت مزید 5 افراد کو نکال لیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے عمارت میںلگی آگ کو بجھایا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔