کراچی، آٹے کی قیمت میں اضافہ

September 14, 2020

کراچی میں گندم درآمد کرنے کی حکمت عملی بھی کارگر نہ ہوسکی، کراچی میں آٹے کی قیمت بڑھنے لگی، فائن آٹا ایک روپیہ مہنگا ہوکر61 روپےکلو ہو گی۔

درآمدی گندم کے تین جہاز پہنچنے کے باوجود کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ہول سیل بازارمیں ڈھائی نمبرچکی آٹا 1 روپیہ مہنگا ہوکر57 روپے کلو ہوگیا جبکہ ہول سیل بازارمیں فائن آٹا ایک روپیہ مہنگا ہوکر61 روپےکلو ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے: آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی

50 کلو کا ڈھائی نمبر آٹے کا تھیلا 50 روپے اضافے کیساتھ 2850 روپےکا ہو گیا، ہول سیل بازارمیں 50 کلو فائن آٹےکا تھیلا50 روپے اضافے کیساتھ 3050 روپے کا ہوگیا۔