اوورسیز نے 2 ہزار 95 ملین ڈالر ترسیلات زر کی مد میں بھجوائے ہیں، وزیر اعظم

September 14, 2020


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اگست 2020ء میں ترسیلات زر کی مد میں 2ہزار 95 ملین ڈالر بھیجے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24اعشاریہ 4 فیصد زائد ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ جولائی میں یہ ترسیلات 2 ہزار 768 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔