دھوپ میں جلتے خواب (افسانے)

September 20, 2020

مصنّفہ: نغمانہ شیخ

صفحات: 150،قیمت: 350 روپے

ناشر:تہذیب انٹرنیشنل۔

کتاب ملنے کا پتا:بی-3/64، محمّد علی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی، کراچی۔

افسانے کی خُوبی اُس کی طوالت یا اُس کا اختصار نہیں، بلکہ یہ ہے کہ وہ قاری کو اپنی گرفت میں لیے رہے۔کہانی کار کہانی کو ایک رنگ عطا کر دے۔اُس کی کہانی اُس کے ارد گرد کی فضا، زمین اور مٹّی سے جُڑی ہو۔ اگر اس کسوٹی پر افسانوی مجموعے ’’دھوپ میں جلتے خواب‘‘کو پرکھا جائے تو ایک خوش گوار حیرت ہوتی ہے کہ نغمانہ شیخ نے اپنے افسانوں میں متذکرہ پہلوؤں کا خُوب خیال رکھا ہے۔’’ضرورت‘‘،’’سپردگی کا ملال‘‘،’’تیرگی‘‘ یہ وہ افسانے ہیں، جن میں مصنّفہ نے نہ صرف کہانی، بلکہ کرداروں اور افسانوں کی فضا کے ذریعے بھی قاری کو اپنی گرفت میں لیے رکھا اور یہ افسانے واضح طور پر مقدار کی بجائے معیار کے کلیے کے مطابق تحریر کیے گئے ہیں۔