پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، انڈیکس میں ایک پوائنٹ اضافہ

September 14, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس ایک پوائنٹ اضافے سے 42531 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آغاز تو مثبت رجحان سے ہوا لیکن بعد میں بدلاؤ آیا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42722 جبکہ کم ترین سطح 42367 رہی، جبکہ کاروبار کا اختتام صرف ایک پوائنٹ اضافے سے 42531 پر ہوا۔

کاروباری دن میں 428 کمپنیوں کے 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 8 ارب روپے کم ہو کر 7966 ارب روپے ہوگئی ہے۔