فٹبال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ میسی نے جیت لیا

September 15, 2020


فٹبال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ سپر اسٹار لیونل میسی نے جیت لیا۔

امریکا کے معروف بزنس میگزین نے زیادہ کمائیاں کرنے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کر دی، ایک سو چھبیس ملین ڈالر سالانہ کمانے والے لیونل میسی امیر ترین کھلاڑی جبکہ بارسلونا اور ارجنٹائنی اسٹار کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا نمبر آیا۔

دوسری جانب پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی سالانہ آمدن ایک سو سترہ ملین ڈالر بتائی گئی۔

چھیانوے ملین کی کمائی سے برازیلی فارورڈ نیمار اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔