سوراب میں اربوں روپے کے منصوبے جام کمال کا وژن ہے، رامین محمد حسنی

September 16, 2020

کوئٹہ(پ ر) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق معاون خصوصی و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردارزادہ میر رامین جان محمد حسنی نے سوراب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے آغاز کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بہترین وژن اور بی اے پی کے منشور میں عوام سے کئے وعدوں کی پاسداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوراب میں اربوں روپے کی لاگت سے تاریخی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوچکا ہے بارشوں اور برف باری سے ضائع ہونے والے پانی کو محفوظ کیا جاسکے گا،جس سے آبنوشی سمیت زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے کھیل کے میدان سج جائیں گے اور نوجوان طبقہ غیر ضروری سرگرمیوں سے دور ہوکر ایک صحت مندانہ ماحول میں پرورش پائے گا، گرلز و بوائز کالجز میں ترقیاتی کام بھی شروع کردیا جائے گاایک ٹوئٹرپیغام و مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حقیقی ترقی صرف اور صرف جام کمال خان کے وژن میں ہی مضمر ہے۔