بلوچستان کا نسٹیبلری میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں

September 16, 2020

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)کمانڈنٹ بلوچستان کا نسٹیبلری نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر26اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی ذرائع کے مطابق کمانڈنٹ بلوچستان کا نسٹیبلری کوئٹہ نعیم اکرم بروکا نے گزشتہ روز محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی پی ایس ۔11 ) محمد یوسف ، عبدالمجید ، علی شیر، محمد نوید شاہ ، عبدالشکور، جمیل احمد ، محمد ہادی ، بشیر خان، علی گوہر ، داد شاہ، جاوید حسین ، مقصود احمد، غلام سرور، محمد رحیم، مقبول حسین، بخش خان، غلام حسین، بہادر خان ، اسد خان، محمد افضل، علی حسن، بٹے خان، توکل خان، دلبرار حسین، محمد حیات اور عبدالرحمان کو سب انسپکٹر (بی پی ایس۔14) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔