تیسری منزل سے گرنے والی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟

September 16, 2020

چین میں تیسری منزل سے لٹکنے والی 4 سالہ بچی کو اس کے پڑوسیوں نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بچا لیا ۔

یہ واقعہ مشرقی چین میں پیش آیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورگئی۔

بچی اپنے دادا دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھی، اس کے والدین پناہ گزین تھے اور دوسرے شہر میں رہتے تھے، واقعے کے وقت دادا دادی اسے گھر میں اکیلا لاک کر کے قریبی دکان تک گئے تھے۔

4 سالہ بچی اس دوران کھیلتی رہی پھر باہر کا منظر دیکھنے کے لیے کھڑکی کے قریب ہوئی تو وہاں سے گر پڑی تاہم گرل تھام لینے سے وہ زمین پر گرنے سے بچ گئی۔

پڑوسیوں نے بچی کو کھڑکی سے لٹکتے دیکھا تو اس کی طرف دوڑ .

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام پڑوسی دائرہ بنا کر مضبوطی سے چادر کو پکڑے کھڑے ہیں، ایسے میں بچی نے گرل کو چھوڑ دیا اور چادر پر گر پڑی۔