کورونا فری اسمارٹ شہر کیسا اور کس ملک میں ہے؟

September 16, 2020

چینی ماہرین نے کورونا کے پیش نظر ایک ایسا اسمارٹ شہر تیار کرنے پر کام شروع کردیا جسے کورونا پروف قرار دیا جارہا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس طرز کا شہر مستقبل میں کسی بھی وبا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ اس کی تعمیر کے وقت ایسا ڈیزائن تشکیل دیا گیا ہے۔

ماہرین نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کی حدود سے باہر واقع شیونگ آن نامی علاقے میں شہر کی تعمیر کا آغاز کردیا جو فلیٹس پر مشتمل ہے۔

ان اپارٹمنٹس میں ایسے بلاک تیار کیے جائیں‌ گے جو لاک ڈاؤن میں بھی شہریوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد فراہم کریں گے

ہر فلیٹ میں ایک بڑی بالکونی ہے جو باہر سڑک تک جارہی ہے، علاوہ ازیں یہاں ایک علاقہ مختص کر کے اتنے بڑے دفاتر تعمیر جائیں‌ گے جہاں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا بہت آسان ہوگا۔

یہاں سبزیوں کے باغات، گرین ہاؤسز اور چھتوں پر سولر پاور آلات نصب کیے گئے ہیں تاکہ رہائشیوں کو بجلی کی فراہمی اور غذا کے حوالے سے کسی بھی چیز کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ علاقے کے رہائشی وائرس سے محفوظ رہیں گے اور انہیں لاک ڈاؤن میں بھی کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

چین کے صدر شی جنگ پنگ بھی اس نئے شہر کی تعمیر کے حامی ہیں تاکہ بیجنگ پر سے دباؤ کم ہوسکے جبکہ وہاں کے رہائشی ہائی اسپیڈ ریل لنکس اور 5 جی براڈ بینڈ سے محظوظ ہوسکیں۔