بیوی کی شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی ،ویڈیو وائرل

September 16, 2020

بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی کر رہی ہیں اور شوہر رحم کی اپیلیں کر رہا ہے۔

ویڈیو میں خاتون خانہ نے اپنے شوہر سے رسیوں کو باندھ رکھا ہے اور ایک موٹے ڈنڈے سے بری طرح پٹائی کر رہی ہیں اور شوہر رحم کی بھیک مانگ رہا ہے جس کا خاتون خانہ پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوتا اور وہ مسلسل اپنے شوہر کو پیٹ رہیں۔

پٹائی کے دوران شوہر وعدہ کرتا بھی نظر آتا ہے کہ اب وہ نشہ کرنے کے بجائے اپنے کام دھندے پر توجہ دے گا۔

یہ ویڈیو بھارت کے کس علاقے کی ہے اور یہ واقعہ کب رونما ہوا اس حوالے سے فی الحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔