ترکی: تیز رفتار کار دکان میں جاگھسی، بچے معجزانہ طور پر محفوظ

September 16, 2020

ترکی میں دو معصوم بچے بے قابو کار کے خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے، ڈرائیور کے قابو سے باہر کار بچوں کے بالکل قریب سے گزرتی ہوئی ایک دکان میں جا گھسی۔

حادثہ ترکی کے شہر غازی انتیپ میں پیش آیا، خریدار اپنے بچوں سمیت دکان کے آگے کھڑے تھے کہ ایک بےقابو کار تیزی رفتاری سے دکان کے اندر جاگُھسی۔

قریب ہی کھڑے بچہ اور بچی حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے، اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے۔