تیسرا ون ڈے: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو 303 کا ہدف، بیئرسٹو کی سنچری

September 17, 2020

مانچسٹر (جنگ نیوز) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں فتح کیلئے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔ صفر پر دو وکٹ گنوانے کے بعد عالمی چیمپئن ٹیم سنبھل گئی ۔ اننگز کی خاص بات جونی بیئرسٹو کی سنچری تھی۔ انہوں نے 112 اور سام بلنگزنے 57 رنز بنائے۔ اختتامی اوورز میں کرس واکس نے نصف سنچری جڑدی۔ اس سے قبل رائے برنز اور جو روٹ صفر، صفر پر آئوٹ ہوئے کپتان اوئن مورگن 23 رنز بناسکے۔ جوز بٹلر 8 اور ٹام کرن 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کرس واکس شاندار 53 اور عادل رشید 11 پر ناقابل شکست گئے۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 302 رنز بنائے ہیں۔ مچل اسٹارک نے 3 وکٹوں کے لئے 74 اور اسپنر ایڈم زمپا نے51 رنز دیے۔