عالمی برادری مسلم امہ کی دل آزاری کےواقعات کو روکے،علماء

September 17, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم ا لدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز نے ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسلامو فوبیا سے باہر نکلے اور اپنے ممالک میں مسلم امہ کی دل آزاری کا سبب بنے والے واقعات کو روکے۔سانحہ سیالکوٹ موٹرو ے کے ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے۔ علماء نے کہا کہ صحابہ کرام خصوصاً خلیفہ اوّل حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ اور امہات المومنین، اہل بیت اطہار کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے افراد کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔