سیکرٹری یونین کونسل گرفتار

September 17, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی جانب سے از خود نوٹس پر پیشرفت کرتے ہوئے رشوت لینے پر سیکرٹری یونین کونسل ریاض کو گرفتاراورنوکری سے معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈی جی گوہر نفیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سیکرٹری کی ویڈیو کا گزشتہ روز نوٹس لیا تھا۔ویڈیو میں چونیاں کی یونین کونسل نرمل کے میں سیکرٹری ریاض کو 5000ہزار روپے رشوت لیتے دیکھا گیا تھا۔