ڈاکٹر اصغرزیدی کووائس چانسلر بابا گورو نانک یونیورسٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا

September 17, 2020

لاہور(پ ر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے ایڈیشنل وائس چانسلرکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر اصغر زیدی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے امور چلائیں گے۔گورنر پنجاب سے ملاقات میں ڈاکٹر اصغر زیدی کو گورونانک یونیورسٹی کا چارج سونپا گیا۔