60سالہ پھوپھو کو قتل کرنیوالا بھتیجا اور سالی آشنا سمیت گرفتار

September 17, 2020

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے دوران ڈکیتی 60 سالہ پھوپھو رخسانہ بی بی کو قتل کرنے والے مقتولہ کے سگے بھتیجے نعیم بٹ اور سالی زاہدہ کو آشناساجد سمیت گرفتار کرلیادیگرملزمان محسن اور امتیازکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ،جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری اسلم کو قتل اور بھتیجے حمزہ کو شدید زخمی کرنے والا ملزم مظہر عرف لامباکو گرفتارلیا۔دوران تفتیش ملزم نعیم بٹ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ میں نے اپنی سالی زاہدہ عرف ننھی کے ساتھ ملکر سگی پھوپھو رخسانہ بی بی کے گھر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا جس نے اپنے آشنا ساجد کوبھی ڈکیتی کے منصوبے میں شامل کر لیا۔ شناخت ظاہر نہ ہو اس لیے ہم نے رخسانہ بی بی کو رسیوں سے باندھا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔