جمعیت نظریاتی حادثاتی نہیں ،اکابرین کی جدوجہد کاتسلسل ہے،ستار چشتی

September 17, 2020

اکوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے ایک مذہبی جماعت کے صوبائی امیر کےبیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم پر ذاتی مفادات کے الزمات لگانے والے آج برملا اعتراف کررہے ہیں کہ تنظیم سازی کی خامی ہی کی سبب جمعیت نظریاتی بنی. جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے اکابرین کے مشن کو نیلام ہونے اور سودابازی کرنے سے بچائی بار بار رکن سازی اور تنظیم سازی میں دھاندلی کے ثبوت مرکزی جماعت کو بلوچستان کے اکابر علما نے پیش کی اس کے خلاف کارروائی تو دور کی بات سننے تک کوئی تیار نہیں تھا تنظیمی اور جماعتی اصولوں کی پاسداری ہماری اوّلین ترجیح تھی اور اکابرین کی جماعت کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہونے سے، مورثی اورقومیت کی نفرتوں سے بچائی انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائےاسلام نظریاتی نے درخت نہیں کاٹی بلکہ درخت کو کاٹنے سے بچائی ہے اور جماعت کی جڑوں کومستحکم کیا۔ نظریاتی حادثاتی جماعت نہیں بلکہ اکابرین کی جدوجہد کا تسلسل ہے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فرض سمجھ کر ملک کے سیاسی میدان میں اترے ہیں۔