تاریخی نوادرات کومحفوظ کرنا بھی قومی خدمت ہے،بی این پی

September 17, 2020

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے میررؤف مینگل کی قیادت میں وفد نے معروف آرٹسٹ پروفیسر اکرم دوست کے زیردست مہرگڑھ اسٹوڈیو کا دورہ کیا۔ وفدمیں جاویدبلوچ، بی ایس اوکے مرکزی سیکرٹری جنرل منیرجالب بلوچ، سی سی ممبرحفیظ بلوچ، بی این پی کے ضلعی نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی میر غلام رسول مینگل میرنوروز بلوچ نجیب بلوچ ودیگرنے بلوچی ثقافتی تاریخی نوادرات کامعائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پروفیسراکرم دوست بلوچستان کاقومی اثاثہ ہیں جن کی خدمات لاثانی ہیں جن کے فن پاروں میں بلوچستان کی پسماندگی روشن خیال تاریخی علمی قومی ثقافتی کی جھلک بین الاقوامی نمائشوں میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، مہرگڑھ تاریخی نقش ونوادرات کواپنے دست فن سے مثبت اورتاریخی پہلوں کیساتھ محفوظ کرناایک قومی خدمت ہے جسے قومی جذبے کے تحت محفوظ کرکے خوبصورت اندازمیں پیش کرناقابل تحسین ہے۔ کیونکہ قوموں کی تاریخ میں زبان ثقافت اولیت رکھتی ہے ۔ قوموں کی ترقی اور تاریخی اہمیت سے اپنی تہذیب وتمدن کوبڑھانے کیلئے ہرطبقہ فکراپنے صلاحیتوں کے مطابق کردارنبا کرہی اپنی حیثیت اوراحساس کوبرقراررکھ سکتا ہے۔ بلوچستان تاریخی مقام رکھتا ہے موجودہ حالات میں بلوچ نیشلزم کیخلاف طاقتورقوتیں برسرپیکارہیں جو استحصالی استعماری اوررجعت پسندی کے ذریعے بلوچ قومی فکرسیاسی نظریہ کونقصان پہنچارہی ہیں جس طرح پروفیسراکرم دوست مختلف مشکلات ومسائل کے باوجوداپنے فن سے قومی خدمت کوترجیح پررکھا اسی طرح دیگرشعبہ زندگی پرگرفت رکھنے والے بھی بلوچ فرزندقومی عمل کے سامنے مصلحت خوف خودغرضی کوایک طرف رکھ کراپنی صلاحیتوں کواستعمال میں لائیں تو بلوچ قومی کودنیاکی کوئی طاقت ان کے قومی حقوق وسائل وساحل پرتسلط اورکالونی بنانے کی سوچ کامیاب نہیں ہوگی۔ پروفیسر اکرم دوست بلوچ نے مہرگڑھ اسٹوڈیوکے مختلف حصوں کادورہ کراتے ہوئے بریفنگ دی۔