ماسک غلط پہننے پر ’ہنس‘ نے خاتون کیساتھ کیا کیا؟

September 17, 2020

کورونا وائرس کے باعث طبی ماہرین کی جانب سے ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عالمی وبا سے محفوظ رہا جاسکے لیکن بعض لوگ ماسک کا استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں اور کچھ لوگ اسے صحیح طریقے سے نہیں‌ پہنتے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون فیس ماسک سے چہرہ ڈھاپنے کے بجائے اسے ناک سے نیچے کی جانب رکھی ہوئی تھی اور اسی عالم میں وہ جب ’ہنس‘ کے سامنے پہنچیں تو ہنس نے ان کا ماسک کھینچ کر اسے صحیح طریقے سے پہنا دیا۔

خاتون ہنس کے اس اچانک حملے سے خوفزدہ ہوگئیں اور پیچھے کی جانب گر گئیں اور جب وہ اٹھیں تو ان کا ماسک ناک کے اوپر ہوگیا تھا۔