مولی اور کھیرے سے تخلیق کردہ جانوروں کی اشکال

September 17, 2020

جاپانی فنکار نے مولی اور کھیرے کو استعمال کرتے ہوئےجانوروں کی اشکال والی ڈشیں بنائی ہیں جو دیکھنے والے کو حیران کردیتی ہیں۔

جاپانی آرٹسٹ نےاپنی تخلیقات کو انسٹاگرام ایپ پر شیئر کیا ہے جو بہت تیزی سے وائرل بھی ہورہی ہیں۔

حیمان نامی جاپانی فنکار نے سبزیوں کے ذریعے مختلف ڈشز بناکر ان سے جاپانی ثقافت سے وابستہ مختلف چیزیں بنانے کی کوشش کی۔ صرف یہی نہیں جاپانی آرٹسٹ نے کھانوں کی ان ڈشز سے مختلف جانوروں کی دیدہ زیب شکلیں بھی تخلیق کی ہیں۔


فنکار نے اپنی تصاویر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور یہ سب تخلیق کرنے کے لیے اس نے زیادہ تر ’مولی‘ کا استعمال کیا تاہم چند تخلیقات میں دیگر سبزیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔


اس تصویر میں فنکار نے مولی کے ذریعے مچھلی اور بلی کو انتہائی خوبصورتی سے تخلیق کیا ہے اور بلی نے شاندار انداز سے مچھلی پر اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے۔


اس تصویر میں ایک بلی کو اپنے بستر پر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


یہاں پر فنکار نے مولی کا ہی سہارا لیتے ہوئے ’اسٹیکس‘ بنایا ہے جس پر ایک چھوٹا سے کتا بیٹھا ہوا ہے۔