مصروفیت میں خود کو صحت مند کیسے رکھا جائے؟

September 17, 2020

کیا مصروف شیڈول کی پیروی کرتے ہوئے صحت مند رہنا مشکل ہے؟ لیکن غیر صحت مند جسم آپ کے کام کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کوبھی متاثر کرسکتا ہے۔

جب آپ مصروف شیڈول رکھتے ہیں تو آپ کا صحت مند اور فٹ رہنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ زیادہ کام کی وجہ سے آپ کے لیے اپنی غذا اور تندرستی پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے اِسی لیے کہا جاتا ہے کہ کام کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنی صحت کے ساتھ ساتھ جسم کا بھی خیال رکھیں جو آپ کے دماغ اور جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے کا موقع دے سکے۔

اگر آپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو صحت کے ساتھ ساتھ اپنے کام کو منظم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں تو آپ کے لیے چند تجاویز ہیں۔ یہ آسان طریقے آزمائیں جو آپ کو مصروف شیڈول کے باوجود فٹ رہنے میں مدد فراہم کرسکیں گے۔

مصروف شیڈول کیساتھ خود کو فٹ رکھنے کیلئے اقدامات:

اپنے دن کا آغاز ورزش سے کریں:

ورزش آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ صبح کے وقت ورزش کرنا فٹ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ ہر دن کم از کم 30 منٹ ورزش کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ آپ گھر میں ایک مؤثر ورزش کے لیے آن لائن ورزش کی ویڈیوز بھی دیکھ سکتےہیں۔

ناشتہ لازمی کریں:

ناشتہ دن بھر کا سب سے اہم کھانا سمجھا جاتا ہے۔ فائبر اور پروٹین سے لدے بھاری ناشتہ کا استعمال کریں جو آپ کو زیادہ وقت تک بھرا رکھ سکتا ہے۔ اس سے ناصرف آپ صحت مند رہیں گے بلکہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ہلکی غذا کھائیں اور بار بار کھائیں:

یہ حکمت عملی آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ہلکی غذا اور بار بار کھانا کھانے سے آپ کے جسم میں کیلوریز کی تعداد کم ہوسکتی ہے اس کے علاوہ آپ کا نظام ہاضمہ بھی بہتر طریقے سے کام کرسکے گا۔ آپ غذائی اجزاء کی زیادہ سے زیادہ مقدار کو یقینی بنانے کے لیے ہر کھانے کے ساتھ متعدد غذائی اجزاء کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

زیادہ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں نہ بیٹھیں:

ایک لمبے وقت کے لیے ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنے سے آپ کی پیٹھ، گردن، گھٹنوں اور کندھوں کے پٹھوں پر تناؤ پڑ سکتا ہے۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ آپ زیادہ دیر کے لیے ایک ہی پوزیشن میں نہ بیٹھیں، زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ گھومنے والی کُرسی کا انتخاب کریں، تھوڑا سا وقفہ کریں اور اپنے پٹھوں کو ضروری حرکت دیں۔

زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں:

پانی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ آپ کو ڈپریشن اور ذہنی تناؤ جیسے مسائل سے بھی نجات دلانے میں ایک اہم کردار ادا کرتاہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی جِلد کی صحت کےلیے بھی بہت ضروری ہے، اس سے آپ کی جِلد صاف ہوتی ہے اور کافی مقدار میں پانی پینے سے آپ کی جِلد کو قُدرتی چمک بھی حاصل ہوسکتی ہے۔