PSL کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا، پی سی بی

September 17, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سنگین خلاف ورزیوں کے سبب پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس 3 سال کے لیے ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای کے پاس تھے تاہم اس نے متعدد مرتبہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

پروجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نویدکاکہنا ہے کہ پی سی بی ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود پارٹنر نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

شعیب نوید کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی اب نئے براڈکاسٹرز اور سب لائسنسیز سے رابطے میں ہے۔