پہلی بار آلہ سماعت لگانے پر قوت سماعت سے محروم بچہ خوشی سے جھوم اٹھا

September 17, 2020


بچوں کی بعض معصوم حرکات ہمیشہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں ایسے ہی کچھ اس ویڈیو میں نظر آنے والے کمسن بچے کی جانب سے دیکھنے میں آیا جوکہ کسی کی گود میں بیٹھا ہوا ہے۔

یہ بچہ جسکا نام میسن ہے اور یہ قوت سماعت سے محروم ہے اور ہیرنگ ایڈ (کان پر سننے کے لیے لگایا جانے والا آلہ) جب پہلی بار اسکے کان پر نصب کیا گیا اور اسکی والدہ نے اسے ہائے کہا تو یہ زندگی میں اس نے پہلی بار کسی کی آواز سنی تھی تو وہ بے چینی اور انہماک سے اپنی ماں کی آواز سننے لگا۔

اور پھر چند سیکنڈ بعد اس نے مسکرا کر اسی لفظ کو دھرایا اس موقع پر اسکے چہرے پر خوشی اور فرحت کا ایک احساس واضح طور پر نظر آرہا تھا۔

اس پوری ویڈیو کے دوران بچہ مسلسل مسکرا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتا نظرآیا۔ آخر میں جب بچے سے پوچھا گیا کہ کیا اسے یہ آوازیں سننا اچھا لگا تو اس نے ایک آواز نکال کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ ویڈیو جب سے شیئر کی گئی ہے، وائرل ہوگئی ہے اور لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں اور ہر کوئی اسے دیکھ کر حیرت اور خوشی کا اظہار کررہا ہے۔