تنازعات میں گھری بولی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی توپوں کا رخ ارمیلا ماٹونڈکر کی جانب کرلیا جنھوں نے حال ہی میں کنگنا کے بیانیے پر سوالات اٹھائے تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ارمیلا ماٹونڈکر نے کنگنا رناوت کے بیانیے اور بالی ووڈ میں ڈرگز کے استعمال پر سوالات اٹھادیے تھے۔
بعدازاں کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے ارمیلا ماٹونڈکر کو عریاں فلم کی اسٹار قرار دیدیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ارمیلا یقینی طور پر اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں پہنچانی جاتی تھیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ کس وجہ سے پہچانی جاتی تھی؟
انھوں نے ارمیلا ماٹونڈکر کے الیکشن ٹکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں الیکشن ٹکٹ مل سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں؟
کنگنا کے ارمیلا کے لیے ایسے الفاظ پر بالی ووڈ کی کئی شخصیات رنگیلا کی اداکارہ کے حق میں بول پڑیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت بولی ووڈ کو ایک گٹر قرار دے چکی ہیں جبکہ انھوں نے یہ بھی الزامات لگائے تھے کہ 99 فیصد بولی ووڈ شخصیات ’ڈرگز‘ استعمال کرتی ہیں۔
کنگنا کو ان الفاظ پر سنہری دور کی اداکارہ و موجودہ رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
جیا بچن نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے انڈسٹری سے اپنا نام بنایا وہ آج اسی کو گٹر کہہ رہے ہیں۔