ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی

September 17, 2020

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 686 روپے کم ہوکر 97 ہزار 908 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 949 روپے ہوگئی ہے۔