گاڑیوں کو پالش کرنے کا کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون

September 17, 2020

سعودی عرب میں گاڑیاں چلانے کی اجازت ملنے کے بعد خواتین نے اسی شعبے میں مزید کام کرنے شروع کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب ایک خاتون نے گاڑیوں کی پالش اور اس کے شیشوں پر سیاہ اسکرین چڑھانا سیکھ لیا ہے۔

عرب ویب سائٹ سبق ڈاٹ اورگ کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایسا شعبہ اختیار کرنا چاہتی ہیں جو خواتین کے لیے نیا ہو۔

گاڑیوں کی پالش اور شیشوں کو سیاہ کرنے کے کام کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ ’کچھ عرصے کام کرنے کے بعد محسوس ہوا کہ یہ بہت اچھا کام ہے چنانچہ اس کی مزید تربیت حاصل کرلی۔‘

خاتون نے کہا کہ کے وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، تاہم ملازمت ملنے کے انتظار سے بہتر انھوں نے گاڑیوں کی پالش اور شیشوں پر سیاہ اسکرین چڑھانا سیکھ لیا۔

انھوں نے دیگر سعودی خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں خواتین سے کہنا چاہتی ہوں کہ اب کوئی شعبہ کسی کے لیے خاص نہیں رہا، خواتین کسی بھی شعبے میں چاہیں مہارت حاصل کرسکتی ہیں۔‘