بلاول فیملی کے ساتھ آپ کا کرپشن الائنس سب کو پتہ ہے، شہباز گِل

September 17, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا بلاول فیملی کے ساتھ کرپشن الائنس سب کو پتہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان ردِ عمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک دوسرے سے دست و گریباں آج کرپشن بچانے کے لیے بغل گیر ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے جتنی گراوٹ کا شکار آپ ہیں اُس سے زیادہ نہیں گِر سکتے۔

شہباز گل نے کہا کہ پاکستانی نظامِ عدل کا جس قدر مذاق آپ لوگوں نے اُڑایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بھٹو خاندان کی تعریف کی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ قوم معترف ہے کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔