پاکستان بار کونسل کی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت

September 17, 2020

پاکستان بار کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس میں ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو نیوز میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

کل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا چینلز مالکان نے ماریں کھائیں لیکن ڈٹے رہے اور میڈیا کی آزادی حاصل کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن جیل میں ہیں ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی اور جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو زیادتی کی مثال قرار دیا۔