سشانت کی موت پر خاموش، ذاتی مفاد پر بول پڑے، جیا بچن پر تنقید

September 18, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سشانت سنگھ کی موت کے بعد پہلے تو بولی وڈ انڈسٹری پر ʼاقربا پروری کو فروغ دینے پر تنقید کی جا رہی تھی مگر اب جب سے ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کے لیے منشیات حاصل کرنے کے لیے ڈرگ ڈیلرز سے روابط کا اعتراف کیا ہے تو پوری انڈسٹری مشکل میں گھری نظر آ رہی ہے۔کنگنا رناوت کے بیان نے تو بولی وڈ انڈسٹری کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کر دی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ انڈسٹری کے 99فیصد فنکار منشیات استعمال کرتے ہیں۔اس بیان پر سب سے زیادہ ردعمل سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمان اور اداکارہ جیا بچن کی جانب سے سامنے آیا جس کے بعد امیتابھ بچن اور جیا بچن کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق جیا بچن نے منگل کو پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ سشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات میں منشیات کے استعمال کے انکشاف کی وجہ سے پوری انڈسٹری پر بے بنیاد الزام عائد کے جا رہے ہیں۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ʼیہ حفاظتی اقدامات جیا بچن کو ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔اگرچہ 72 سالہ جیا بچن کو ان کی جذباتی تقریر کے بعد بولی وڈ سے کافی حمایت ملی مگر اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹوئٹر پر ’شیم آن جیا بچن‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ان کے خلاف تبصرے کیے گئے۔ڈاکٹر ابھیشیک نامی صارف نے لکھا کہ ʼاتنے وقت سے سب بولی وڈ والے شانت تھے جیسے ہی ڈرگ اینگل آیا تو جیا بچن نے یہ مدعا پارلیمنٹ میں اٹھایا۔ہیما سنہا نامی صارف نے لکھا کہ ʼجیا بچن ہمیشہ اپنے خاندان کے لیے ہی بولی ہیں انہوں نے عوام یا ملک کے لیے کچھ نہیں کہا۔ انہیں اتنا پیسہ اور شہرت کس لیے دیں؟اشکرن سنگھ بھنداری نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ʼکاش بچن فیملی سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کے لیے بھی کچھ بولتی۔ انڈسٹری کا ایک نوجوان اداکار مر گیا اور یہ خاموش رہے، صرف اپنے ذاتی مفاد کے لیے بولتے ہیں۔