ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی پر ہنسی آجاتی ہے، رابی پیرزادہ

September 18, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رابی پیرزادہ کا کہنا ہے انہیں جب بھی کوئی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتا ہے تو ہنسی آجاتی ہے۔ٹوئٹر پراپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے بہت ہنسی آتی ہے جب لوگ مجھے یہ دھمکی دیتے ہیں کہ اُن کے پاس میری کچھ ویڈیوز موجود ہیں۔‘

انہوں نے دھمکی دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’دھمکی دینے والے بھائیوں اپنا انجام بھی دیکھنا، میں نے شوبز اور پیسہ تم جیسے منافقین کو متاثر کرنے کیلئے نہیں بلکہ اللّٰہ کیلئے چھوڑا ہے۔‘

سلسلہ وار ٹوئٹس میں رابی نے ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ویڈیوز ناصرف رکھنے کی دھمکیاں دو بلکہ اپلوڈ بھی کرو، اپنا کیا گیا گناہ تو آج تک قابیل بھی بھگت رہا ہے۔‘