میرا پر دھوکہ دہی سے گھر اپنے نام کرانے کا کیس، سماعت ملتوی

September 18, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ میرا پر تسنیم کوثر نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے دھوکہ دہی سے ان کا ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا۔سول کورٹ میں ادکارہ میرا کے گھر کی دعوے دار خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سول جج عدنان علی نے تسنیم کوثر نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت خاتون نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی، میرا نے دھوکا دہی سے 1کنال کا گھر اپنے نام کروایا، میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔