سینٹرل پنجاب کے اسپنر ظفر گوہر کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت

September 18, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ دورئہ انگلینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ پی سی بی نے نام صیغہ راز میں رکھا ہے۔ جنگ کو باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ٹیسٹ مثبت ہونے کے بعد انہیں ٹیم سے الگ کرکے انکی رہائش گاہ میں سیلف آئسولیٹ کردیا گیا ہے، پانچ روز بعد ان کا ایک اور ٹیسٹ ہوگا۔ رزلٹ منفی آنے کی صورت میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے سنٹرل اسٹیشن طلب کیا جائے گا۔