انگلش ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم کی سمرسیٹ کیلئے گلیمورگن کیخلاف سنچری

September 18, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے انگلش بلاسٹ میں سمر سیٹ کیلئے گلمورگن کے خلاف 62 گیندوں پر 114 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر پرستاروں کے دل جیت لیے ۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بابر اعظم کی اننگز میں 9 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ یہ ان کا ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا سب سے بڑا اسکور ہے۔