آسٹریلیا ون ڈے سیریز جیت گیا

September 18, 2020

مانچسٹر (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میںانگلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ۔ انگلینڈ نے سات وکٹ پر 302رنز بنائے۔ گلین میکسویل اور الیکس کیری کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہدف دو گیندیں قبل سات وکٹوں پر حاصل کیا۔