یونان سے پاکستان جانے والے ہزاروں اوورسیز پھنس گئے

September 18, 2020

ایتھنز(مرزارفاقت حسین)کورونا وبا کے باعث یونان سے پاکستان گئے اوورسیز پاکستانی یونان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے ۔ محتاط اندازے کے مطابق تقریباً چار ہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی جو یونان سے گئے تھے وہ پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور یونان کی حکومت ان کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہی ، بہت سے اوورسیز پاکستانیوں کے پیپرز کی میعادختم ہوگئی ہے اور کچھ کی ہونے والی ہے۔ یہ تمام افراد پاکستان میں بے بس ہیں ۔ ان افراد نے پاکستان میں وزارت داخلہ اور اوورسیز کی وزارت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ا ن کی سنوائی نہ ہوسکی -یونان میں سفارت خانہ پاکستان کے سفیر محمد ندیم خان نے پاکستانیوں کے لئے یونان کی حکومت سے رابطہ کیا لیکن ابھی تک کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آئی ۔ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان اوربیرون ملک پاکستانیوں کے مشیرزلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی سطح پر یونان کی حکومت سے رابطہ کریں اور ان اوورسیزپاکستانیوں کا مستقبل تاریک ہونے اور ان کے خاندانوں کو فاقہ سے بچائیں ۔