مارچ کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریا میں کورونا کے 6 ہزار کیس سامنے آئے ہیں، روڈولف آنسکوبر

September 18, 2020

ویانا(اکرم باجوہ) وفاقی وزیر صحت روڈولف آنسکوبر نے ایک بیان میں کہا ہے مارچ کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریا میں 6ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صورتحال انتہائی سنگین ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں ۔آسٹریا بھر میں کورونا کے یو میہ 1300سے 1400یومیہ کیسز متوقع ہیں ۔ وزارت صحت اور داخلہ کے اعدادو شمار کے مطابق 24گھنٹوں میں 764کورونا پازیٹو کیسز ریکارڈ کیے گئے ،یومیہ 600سے 800کے درمیان مریض سامنے آرہے ہیں ۔عوام مستقل ذمے داری کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیں اور معاشرتی فاصلے اور ماسک کا استعمال کریں۔ملک میں کورونا وبا ڈرامائی صورت اختیار کرتی جارہی ہے ۔